محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ان میں بیرونی ممالک سے واپس افراد اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
ان کی تعداد 76ہے۔ریاست میں 275مثبت معاملات ہیں۔دیگرریاستوں اور بیرونی ممالک سے واپس افراد کو ملا کر یہ تعداد بڑھ کر7071ہوگئی ہے۔ کووڈ 19 سے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرنول ضلع میں ایک موت اور گنٹور ضلع میں ایک موت ہوئی ہے
۔اس طرح ریاست میں ان دونوں اموات کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر90تک جاپہنچی ہے۔ریاست کے بیشتر اسپتالوں میں علاج کے بعد روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 2906ہوگئی ہے۔موجودہ طورپر 2559افراد بیشتر اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔