ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی شرح پونے دو فیصد سے کم - ملک میں کورونا وائرس

ملک میں کورونا وائرس کی سست پڑتی رفتار کے درمیان اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، وہیں ایکٹیو کیسز کی شرح پونے دو فیصد سے کم ہو گئی ہے، اسی دوران ملک میں اب تک 13 لاکھ 90 ہزار 592 افراد کو کووڈ-19 کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

corona active case rate in the country
ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی شرح پونے دو فیصد سے کم
author img

By

Published : Jan 23, 2021, 9:50 PM IST

وزارت برائے صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14،256 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 39 ہزار ہوگئی ہے۔

اس دوران 17،130 کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 838 ہوگئی ہے، جبکہ ایکٹیو کیسز 3026 کم ہو کر 1،85،662 رہ گئے ہیں، وہیں 152 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 184 ہوگئی ہے۔

ملک میں شفایابی کی شرح 96.82 فیصد ہوگئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی شرح 1.74 فیصد رہ گئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.44 فیصد ہے۔

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 626 ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں، تاہم سب سے زائد 6108 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، ریاست میں اب ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 70،626 ہوگئی ہے اور کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 8.03 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ مزید 19 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 3564 ہوگئی ہے، ایکٹیو کیسز میں کیرالہ پہلے نمبر پر ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.