ETV Bharat / bharat

حکومت لاک ڈاؤن بڑھانے یا ہٹانے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر لے: کانگریس - مہلوکین کو معاوضہ ملنا چاہئ

کانگریس نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں پورا ملک وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ہے لیکن 21 دن کے لاک ڈاؤن کو بڑھانے، پوری طرح یا مرحلے وار طریقے سے ہٹانے کا جو بھی فیصلہ حکومت کرے، وہ سوچ سمجھ کر اور پوری تیاری کے ساتھ کرے۔

حکومت لاک ڈاؤن بڑھانے یا ہٹانے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر لے

author img

By

Published : Apr 5, 2020, 9:50 PM IST

کانگریس ترجمان اور خاتون کانگریس کی صدر سشمتا دیو نے اتوار کے روز پارٹی صدر دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاک ڈاؤن کو ہٹانے یا جاری رکھنے کے سلسلے میں حکومت جو بھی فیصلہ کرے وہ سٹیک اور پوری تیاری کے ساتھ ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسمان کو روشنی دکھانا، کورونا کا علاج نہیں ہے لیکن ملک کے وزیراعظم کی اپیل ہے اس لئے سب اس پر عمل کریں گے۔کورونا کے سبب مہلوکین کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہلوکین کو معاوضہ ملنا چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ کورونا کا علاج کررہے ڈاکڑوں کو 62 لاکھ پرسنل پروٹیکشن آلات پی پی ای کی ضرورت ہے جبکہ ان کے پاس یہ مصنوعات کافی کم ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ پی پی ای کی تیاری میں پانچ ہفتوں کی تاخیر کیوں کی گئی جبکہ اس سلسلے میں 28 فروری کو ہی الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔

اسی طرح سے وینٹی لیٹر کی کمی ہے اس کمی کو پورا کرنے اور انہیں چلانے کے لئے ٹیکنیشین کی کمی دور کرنے کے لئے کیا قدم اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا بحران کورونا کی جانچ کا ہے۔ دیگر ممالک کے مقابلے ہمارے یہاں کورونا جانچ کی سہولت کافی کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹسٹنگ کا وافر انتظام نہیں ہوگا تو کورونا کے خلاف جنگ جیتنا کافی مشکل ہوگا۔ اس لئے یہ سہولت بڑھائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ جو شہری جانچ کرانا چاہتے ہیں، انہیں یہ سہولت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.