راہل گاندھی نے سابق وزیراعظم کو یاد کرتے ہوئے کہا 'ایک سچے محب وطن، سخی اور مہربان باپ کا بیٹا ہونے پر مجھے فخر ہے، وزیراعظم کے طورپر راجیو جی نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا'۔
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ 'اپنی وسیع النظری سے ملک کی خود مختاری کے لیے انہوں نے ضروری قدم اٹھائے، آج ان کی برسی پر میں محبت اور شکرگزاری سے انہیں سلام کرتا ہوں'۔
کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی انہیں خراج عقید پیش کرتے ہوئے کہا 'بھارت کو تکنیکی نظریے سے مضبوط اور خوشحال بنانے کی سوچ رکھنے والے، ترقی پسند نظریے اور نرمی کی علامت، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سب سے نوجوان وزیراعظم، بھارت رتن راجیو گاندھی جی کو ان کی برسی پر سلام'۔