ETV Bharat / bharat

اشوک گہلوت کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس

صبح سے ہی وزیر اعلی رہائش گاہ پر اراکین اسمبلی اور وزراء اشوک گہلوت سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ تو وہیں بی ایس پی سے کانگریس میں آنے والے اراکین اسمبلی نے بھی سی ایم گہلوت سے ملاقات کی۔

Congress Legislature Party meeting at 8 pm and Ministers at 9 pm
اشوک گہلوت کی رہائش گاہ پر آٹھ بجے اہم میٹنگ
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 8:31 PM IST

راجستھان میں سیاسی بحران کے دوران وزیر اعلی اشوک گہلوت کی رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔

اس دوران بی ایس پی سے کانگریس میں آئے ایم ایل اے راجندر گڈھا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں گہلوت حکومت پورے 5 سال چلے گی اور ہم چھ ایم ایل اے کانگریس کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

تمام اراکین اسمبلی مستقل طور پر چیف منسٹر سے رابطے میں ہیں اور ان سے مل رہے ہیں۔ وہیں خرید و فروخت سوال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرے علم میں اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رات کے آٹھ بجے ہمیں واپس وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر بلایا گیا ہے جہاں دوبارہ ملاقات ہوگی۔

کانگریس حکومت پر منڈلائے خطرہ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے کسی قسم کا خطرہ نظر نہیں آرہا ہے۔ سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت کی حمایت کے سوال پر انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میں کس کے ساتھ ہوں۔

اس سے یہ بات واضح ہے کہ راجندر گوڈھا سمیت بی ایس پی سے کانگریس میں شامل ہونے والے تمام 6 ایم ایل اے کو بھی وزیر اعلی کی حمایت حاصل ہے اور ہوسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے حمایتی خط وزیر اعلی کو پیش کیے ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.