کانگریس کے سینئر رہنما جئے رام رمیش اور کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجیوالا نے بی جے پی کے ذریعے اٹھائے گئے سوالوں کے جواب دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے غداری کا قانون ان لوگوں کے خلاف لگایا جائے گا جو ملک کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہیں گے۔ اس قانون کا بے قصور لوگوں کے خلاف غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔
کانگریس نے مزید کہا کہ ملک سے غداری کا قانون انگریزوں کے ذریعے بھارتیوں پر ظلم و ستم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ بی جے پی حکومت صحافیوں اور مصنفین کے خلاف اس کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ اس لیے پارٹی ملک سے غداری قانون میں ترمیم چاہتی ہے۔
غورطلب ہے کہ انتخابی منشور کے پیج پر لکھے گئے 30 ویں پوائنٹ کے تحت کانگریس پارٹی نے نو وعدے کیے ہیں۔
تیسرے وعدے میں کانگریس نے لکھا ہے'آئی پی سی کے دفعات 124 اے(جو ملک سے غداری کے جرائم کو واضح کرتی ہے۔) جس کا بیجا استعمال ہوا ہے، بعد میں نئے قانون بن جانے سے اس کی اہمیت ختم ہو گئی ہے اور اسے ختم کیا جائے گا۔'