ETV Bharat / bharat

بی جے پی نے سونیا پرعوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا

بی جی پی کی جانب سے سونیا گاندھی پرعوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا اور کہا گیا کہ کانگریس الزامات کی سیاست کر رہی ہے۔

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 3:22 PM IST

SONIA
SONIA

بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے کانگریس پارٹی کی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ کانگریس سرخیوں میں بنی رہنے کے لیے الزامات کی سیاست کر رہی ہے۔

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کے نام ایک خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے حکومت کو کچھ ہدایات پر عمل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

اس کے بعد بی جے پی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پہلے سے ہی کووڈ 19 کے پیش نظر پہل کی ہوئی ہے، کانگریس کو پہلے یہ ہدایات ان ریاستوں میں عمل میں لانی چاہیے جہاں کانگریس کی حکومت ہے۔

سونیا گاندھی نے وزیراعظم کو خط میں پانچ ہدایات پر عمل کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جس میں حکومت اور پی ایس یوز کے ذریعہ دو سال کے لئے میڈیا اشتہارات اور سینٹرل وسٹا کے خوبصورتی منصوبے کو معطل کرنے پر مکمل پابندی کی تجویز شامل ہے۔

شاہنواز نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا 'اس مشکل گھڑی میں ہمیں متحد ہو کر کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے اور یہ وقت سیاسی الزامات عائد کرنے کا نہیں ہے'۔

سونیا گاندھی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ حکومت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے لیے مکمل طریقے سے تیار نہیں تھی۔ وہیں راہل نے کہا تھا کہ حکومت نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے سہی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔

شاہ نواز کی جانب سے مزید کہا گیا 'مودی حکومت کی جانب سے ملک کو ایک جٹ کرنے کے لیے اقدامت اٹھائے ہیں اور ساتھ میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اور ادھر کانگریس ملک میں صرف ڈر پھیلانے میں اپنا وقت گزار رہی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.