ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر علیگ سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار منعقد

مختلف تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والے طلبہ کے لیے پونچھ میں خصوصی سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

جموں کشمیر علیگ سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمنار منعقد
جموں کشمیر علیگ سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمنار منعقد (ETV Bharat)

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ میں ’’سرسید ڈے‘‘ کی نسبت سے جموں و کشمیر علیگ سوسائٹی کے زیر اہتمام اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، منڈی کے اشتراک سے ڈگری کالج منڈی میں ’’لائف اسکل ایجوکیشن ایڈوکٹنگ 21 st سینچری لرنیرز‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار میں جموں و کشمیر کے مختلف مقامات سے مدعو کی گئی معزز شخصیات شریک ہوئیں۔ مہمانوں/ مقررین کے ہمراہ بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران، ڈگری کالج منڈی کے پرنسپل اور طلباء سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔

سیمنار کے دوران سرسید احمد خان کے زندگی اور تعلیم سے متعلق مختلف گوشوں پر معززین نے اپنے اپنے مقالات پیش کیے۔ منعقدہ سیمنار کا بنیادی مقصد منڈی علاقہ کے بچوں میں تعلیم کے تئیں مزید بہتری اور اعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی کو آسان بنانا تھا۔ اس موقع پر ڈگری کالج کے طلباء کی جانب سے بھی مختلف پروگرام پیش کیے گئے۔

پروگرام کے دوران جموں کشمیر کے مختلف مقامات سے شریک ہوئے مہمانوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ جبکہ ان کے علاوہ سماج میں بہترین کام انجام دینے والے احباب کو بھی اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔ سیمنار کے حوالہ سے پرنسپل، گورنمنٹ ڈگری کالج، منڈی، مسرت حسین شاہ نے بتایا کہ اس طرح کے سیمنار آج کے دوران میں طلبہ خاص کر مختلف تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والے اسٹوڈنٹس کے لئے بے حد ضروری ہے تاکہ وہ موجودہ دور کی ضروریات اور تقاضوں کو مطابق خود کو ڈھال سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیمنار بعنوان ’سرسید کا تصور تاریخ‘ منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.