ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرحدی علاقہ گریز میں تعمیر ترقی کا حکومتی دعویٰ بے بنیاد: انجینئر رشید - ER RASHID GUREZ VISIT

انجینئر رشید نے سرحدی علاقہ گریز کے دورے کے دوران لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

ا
ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید نے کیا گریز علاقے کا دورہ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2024, 10:41 PM IST

بانڈی پورہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید نے بانڈی پورہ ضلع کے سرحدی قصبہ اوڑی کا دورہ کیا اور عوام کو درپیش مسائل کی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے اپنے دورے کے حوالہ سے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ’’دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سرحدی علاقوں کی ترقی کے مرکزی حکومت کے دعوے زمینی سطح پر بے بنیاد ثابت ہو رہے ہیں۔‘‘ رشید کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں کی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انجینئر رشید نے گریز میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب چند دیہات اور وہاں موجود طبی اداروں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رشید نے کہا: ’’سیاستدانوں کو اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر عوام کی بہتری کے لیے کام شروع کرنا ہوگا۔ میں گریز کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ داور علاقے کے طبی مرکز کا آپریشنل تھیٹر اس سال کے آخر ایم پی فنڈ سے فعال بناؤں گا، اور وادی گریز کے لیے ایل جی سے گائناکالوجسٹ کی مستقل پوسٹس کا مطالبہ بھی کروں گا تاکہ درد زہ میں مبتلا خواتین کو علاج کے لئے بانڈی پورہ یا سرینگر کا سفر نہ کرنا پڑے۔‘‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے دور حکومت میں ان کی ترجیح وادی گریز کے لیے سرنگ کی منظوری حاصل کرنا ہے تاکہ گریز - بانڈی پورہ سڑک یہاں بھر ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بن سکے اور یہاں کے باشندوں کی مشکلات میں کچھ حد تک کمی واقع ہو۔ انہوں نے گریز میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر ایل جی انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: گریز میں شبانہ آتشزدگی، کئی دکانیں خاکستر

ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید نے کیا گریز، بانڈی پورہ کا دورہ (ETV Bharat)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.