راجستھان میں آج بروز بدھ کو بی اے بی ایڈ، بی ایس سی بی ایڈ اور پی ٹی ای ٹی امتحان عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے درمیان منعقد ہو رہا ہے۔ دارالحکومت جے پور میں ان امتحانات کے 301 سینٹرز ہیں۔
صبح نو بجے سے 12 بجے تک پہلی شفٹ میں چار برس کی بی اے بی ایڈ، بی ایس سی بی ایڈ کا امتحان 85 امتحان سینٹر پر ہو رہا ہے۔
پہلی شفٹ میں ہونے والے اس امتحان میں دارالحکومت جے پور میں 20352 طلبا نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ وہیں دوسری شفٹ دوپہر تین بجے سے شام چھ بجے تک ہوگی۔
دوسری شفٹ میں دو برس کا پی ٹی ای ٹی امتحان مکمل ہوگا۔ پی ٹی ای ٹی امتحان کے لیے دوسری شفٹ میں 216 امتحان سینٹر میں 60144 طلبہ رجسٹرڈ ہے۔
بتادیں کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے درمیان ہو رہے امتحاننات کے لیے جو ایڈوائزری حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس کا مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے۔
امتحان سینٹر کے باہر سینی ٹایزر کرکے ہی تمام طلبا کو داخلہ دیا جا رہا ہے، جو جو طلبہ امتحان دینے کے لیے سینٹر پر پہنچے ہیں وہ تمام لوگ اپنے چہرے پر ماسک لگا کر آئے ہیں۔
ذمہ داروں نے بتایا ہے کہ 'امتحان سینٹر کے اندر بھی ان تمام لوگوں کو سماجی دوری کے ساتھ سہولیات پہنچائی جارہی ہے'۔