ایڈوکیٹ پردیپ گپتا نے عدالت میں یہ شکایت درج کرائی ہے جس میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی اور صحافی روش کمار کا نام بھی شامل ہے۔
عدالت نے شکایت کو قبول کر لیا ہے اور اس پر 24 جنوری کو سماعت ہوگی۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کی چھ اقلیتوں ہندو، سکھ، جین، پارسی، بودھ اور مسیحی مذہب کے ماننے والے لوگوں کو شہریت دی جائے گی، اس کے لیے یہ جواز پیش کیا گیا ہے کہ ان ممالک میں مذکورہ اقلیتوں کو ستایا جا رہا ہے۔