ETV Bharat / bharat

حج 2021 کے لیے"حفاظت کے ساتھ عبادت" کا عزم

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور حج مختار عباس نقوی نے آج یہاں حج 2021 کا اعلان "حفاظت کے ساتھ عبادت" کے نعرے کے ساتھ کرتے ہوئے مطلع کیا کہ اس بار سعودی عرب حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ اس کا مقصد اپنی اور پوری دنیا کی صحت و سلامتی کا بھی خیال رکھنا ہے جبکہ روانگی اور واپسی کے مراکز میں احتیاطی طور پر کمی کردی گئی ہے۔ اب صرف دس ہوائی اڈوں کا استعمال کیا جائےگا۔ ورنہ ماضی میں 21 مقامات شامل رہے ہیں اور انکم ٹیکس ریٹرن فائنل کرنے کے معاملہ میں وزارت مالیات اور دیگر وزارت اور شعبوں سے گفت و شنید جاری ہے اور مثبت حل نکلنے کا امکان ہے۔

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 7:06 PM IST

Commitment to "Worship with Safety" for Hajj 2021: Mukhtar Abbas Naqvi
حج 2021 کے لیے"حفاظت کے ساتھ عبادت" کا عزم : مختار عباس نقوی

ممبئی میں حج کمیٹی آف انڈیا کے صدر دفتر میں حج 2021 کے درخواست فارم اور کمیٹی کی ہدایات کا اجراء اور یونین پبلک سروس کمیشن کے پریلم امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تہنت کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

مختار عباس نقوی نے مزید کہا کہ امکان ہے کہ اس بار عازمین حج کی تعداد میں کمی واقع ہو ا ور پرایک عازم حج کو سعودی عرب آمد کے بعدکئی گھنٹے کورائنٹائن میں رکھا جائے جبکہ رہائش گاہ میں مکینو ں کی تعداد بھی کم کی گئی ہے۔بلامحرم۔جانے والی خواتین کے لیے بھی شرائط شامل ہوں گی جبکہ عازمین کی عمر کے بارے میں بھی سعود حکومت کی ہدایات پر عمل۔ہوگا۔

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کے ذتعہ کورونا کے چیلنجوں کے پیش نظر بڑی تبدیلیوں اور حج 2021ء کے اعلان کے ساتھ ہی آن لائن درخواستیں دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے جوکہ 10دسمبر تک جاری رہیگا۔اس موقع پر جناب نقوی نے کہا کہ وبائی امراض کے حالات کے پیش نظر قومی و بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما خطوط پر مستعدی سے عمل کیا جائے گا۔ حج 2021 کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 10دسمبر ہوگی۔ حج کے لئے درخواستیں آن لائن،موبائل ایپ اور آن لائن کے زریعہ دی جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حج 2021 کی ادائیگی کا عمل جون جولائی کے مہینے میں شروع ہوگا ۔ حج کا پورعمل اہلیت و عمر کے معیار ، محنت کے حالات اور دیگر ضروری ہدایات کے تحت حکومت سعودی عرب اور حکومت ہند کی طرف سے کورونا آفت کے بعد کئے گئے فیصلوں کے مطابق ہوگا ۔ صحت عامه ، حفاظت اور حکومت سعودی عرب ، وزارت اقلیتتی امور ، وزارت صحت ، وزارت خارجه ، وزارت شہری ہوابازی ، حج کمیٹی آف انڈیا ، سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانہ ، قونصل جنرل ہند،جدہ وغیرہ نے بڑے غور خوض کے بعد حج 2021 کے ہوتے عمل کو حتمی شکل دی ہے۔

انہوں مطلع کیا کہ بلامحرم جانے والی خواتین کو سعودی عرب حکومت کے ذریعہ مقررہ شرط کے بعد ہی جانے دیا جائے گا،البتہ سن رجسٹریشن فیس تیں سو روپئے نہیں لی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی گزشتہ سال کی درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائیگا بلکہ نئی درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔حج پر جانے والے ہر ایک عازم کو کورونا ٹیکہ لگانا ہوگا اور 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ بھی لازمی ہوگا۔

انہوں نے مطلع کیا کہ اب 21 کے بجائے روانگی صرف 10مقامات سے ہوگی۔ممبئی ،دہلی،احمدآباد، بنگلورو،کوچی،گوہاٹی،لکھنو،حیدرآباد،کولکتہ،سری نگر شامل ہیں۔ ممبئی سے ایم پی،گوا،دمن دیو،دہلی سے ہریانہ ،پنجاب،ہماچل ،اتراکھنڈاور مغربی یوپی،راجستھان کے عازمین سفر کریں گے جبکہ احمد آباد سے گجرات،کوچی سے کیرالا،تمل ناڈو ،پڈوچری،بنگورو سے کرناٹک،حیدراباد سے آندھراپردیش اور تلنگانہ کے عازمین سفر کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.