ETV Bharat / bharat

کووڈ 19: دہلی کے وزیر صحت کی حالت میں بہتری - Delhi health minister

دہلی کی وزارت صحت نے اطلاع دی کہ وزیر صحت ستیندر جین جو کووڈ 19 سے متاثر ہیں پلازما تھراپی سے گذرنے کے بعد ان کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ ذرائع نے آج اس بات کی اطلاع دی۔

کووڈ 19: دہلی کے وزیر صحت کی حالت میں بہتری

author img

By

Published : Jun 21, 2020, 7:00 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ ستیندر جین کی حالت میں بہتری آئی ہے اور پلازما تھراپی کے بعد ان کے بخار میں کمی ہوئی اور آکسیجن کی سطح میں بھی بہتری نوٹ کی گئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں کل عام وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔

ستیندر جین جو دہلی کی وزارت صحت کے ذمہ دار ہیں کووڈ 19 سے متاثر پائے گئے اور جمعہ کے روز ان کی حالت میں خرابی کے باعث انہیں ساکیٹ کے میکس ہسپتال میں پلازما تھراپی کے عمل سے گذارا گیا ۔

جمعہ کے روز جین کی طبیعت خراب ہوگئی اور پھیپڑوں میں انفکشن بڑھنے کے بعد انہیں آکسیجن پر رکھا گیا تھا انہیں 15 جون کو تیز بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.