ETV Bharat / bharat

سماجی کارکن عبدالجبار کے انتقال پرکمال ناتھ کی تعزیت

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے بھوپال گیس متاثرین کے لئے پوری زندگی جدوجہد کرنے والے مسٹر عبدالجبار کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی کارکن عبدالجبار کے انتقال پرکمال ناتھ کی تعزیت
author img

By

Published : Nov 15, 2019, 12:50 PM IST

انہوں نے کہا کہ مسٹر جبار کے انتقال سے ہم نے ایک جدوجہد کرنے والے اور اپنی زندگی سماجی خدمت کے لئے وقف کرنے والے کارکن کو کھو دیا ہے۔

مسٹر کمل ناتھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر جبار گیس متاثرین کو انصاف دلانے کے لئےمسلسل جدوجہد کرتے رہے۔

انہوں نے گیس متاثرین کے روزگار اور باز آباد کاری میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ماحولیات کے تئیں بھی کافی بیدار تھے اور وقتا فوقتا اس کی حفاظت کے لئے کام کرتے رہتے تھے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ سماج کے ضرورت مندوں کی مدد کے لئے ہمیشہ کمربستہ رہنے والے مسٹر جبار کے انتقال سے جو نقصان ہوا ہے اس کی تکمیل ممکن نہیں ہے۔
وزیر اعلی نے آنجہانی کی روح کو سکون اور غمزدہ خاندان کو اس دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت عطا کرنے کی دعا کی۔

بھوپال گیس متاثرین کے لئے حق کی لڑائی لڑنے والے سماجی کارکن عبدالجبار کا کل رات یہاں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 62 برس کے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.