سی آئی ٹی یو کی ریاستی صدر سُریکھا، جنرل سکریٹری جے بھگوان نے کہا کہ راشن کی سپلائی اور مزدوروں کی مالی مدد کے مطالبے کے سلسلے میں 21 اپریل کو دوپہر12 بجے 10 منٹ کے لیے لاک ڈاؤن اور ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خالی برتن بجائیں گے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ قبل ازیں 18 اپریل (ہفتے کے روز) سرکاری محکموں میں خدمات دینے والے اسکیم ورکرس اور دیہی صفائی اہلکار کالے رِبن باندھ کر کام کریں گے۔
21 اپریل کو اہم مانگ خشک راشن اور علیٰ الفور 7500 روپیے فی مزدور کو نقد رقم منتقل کرنے کی ہوگی۔ علاوہ ازیں ہریانہ کے تمام آشا اہلکار، آنگن واڑی اور ہیلپرس، صحت ٹھیکہ اہلکار، دیہی صفائی اہلکار، دیہی چوکیداروں کو حفاظتی آلہ جات کی دستیابی، سماجی سکیورٹی مہیا کروانے کے مطالبے بھی کیے جائیں گے۔