چراغ پاسوان بہار کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی طرف سے وزیراعلی کے عہدے کے امیدوار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار نے بہتر کام کیا ہے، اسے آگے بھی کریں گے، اس لیے تنیش کمار کو ایل جے پی کی حمایت حاصل ہے۔
دراصل بہار میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے میں وزیراعلی کی دعویداری کو لے کر گھمسان مچا ہوا ہے۔
بی جے پی کے کئی رہنما کھکے عام کہہ چکے ہیں کہ اس بار بی جے پی کو وزیراعلی بننے کا موقع دینا چاہیے، جبکہ چند روز قبل بہار کے نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی نے کہا تھا کہ تنیش کمار ان کے کیپٹن ہیں۔
اس سے قبل لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) صدر اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے بھی واضح کیا ہے کہ آئندہ برس ہونے والے بہار اسمبلی انتخاب میں قومی جمہوری اتحا د ( این ڈی اے ) کی جانب سے نتیش کمار ہی وزیراعلیٰ کا چہرہ ہوں گے۔
رام ولاس پاسوا ن نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کے سو دن پورے ہونے کے موقع پر بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے بعد کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کا چہرہ بار۔ بار نہیں بدلتا۔ تنیش کمار سال 2020 میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخاب کے لیے این ڈی اے کا چہرہ ہوں گے اور ان ہی کی قیادت میں پورے اتحاد کے ساتھ انتخاب لڑاجائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مسٹر کمار وزیراعلیٰ کے عہدہ پر ہیں اور رہیں گے۔
ایل جے پی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخاب میں پھر سے این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔ این ڈی اے 225 سے زائد سیٹوں پر مضبوطی سے جیت درج کر ے گی۔