کووند نے بجٹ اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کے خلائی پروگرام کا ہدف ہمیشہ انسانیت کی خدمت کررہا ہے۔'
ملک کے خلائی سائنس دانوں کی انتھک محنت کی وجہ سے چندریان-2 نے ملک کے نوجوانوں میں ٹیکنالوجی کے تئیں نئی توانائی پیدا کی ہے۔ حکومت نے چندر یان -3 مشن کو بھی منظوری دے دی ہے۔
صدر نے کہا کہ اے -سیٹ کے کامیاب تجربے سے ہندوستان خلا میں خصوصی طورپر مارکرنے کی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔
انہوں نے اسے ملک کےخلا میں تحفظ کےلئے اہم بتایا ہے۔مستقبل کے مشنوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلا میں ملک کے پہنے انسانی مشن ’گگن یان‘ اور سوریہ پر پہلے مشن ’’آدتیہ - 1‘پر بھی تیزی سے کام ہورہا ہے۔