ETV Bharat / bharat

'مرکز جسٹس قریشی پر 14 اگست تک فیصلہ کرے' - چیف جسٹس رنجن گوگوئی

حکومت نے 22 جولائی کو جسٹس قریشی کے نام پر سپریم کورٹ کالیجیئم کی سفارش پر فیصلہ کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت مانگا تھا۔

سپریم کورٹ، فائل فوٹو۔
author img

By

Published : Aug 2, 2019, 8:38 PM IST

سپریم کورٹ نے گجرات ہائی کورٹ کے جج جسٹس اے اے قریشی کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی کالیجیئم کی سفارش پر مرکزی حکومت کو 14 اگست تک فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے مرکز کو یہ مدت اس وقت دی جب آج سالسٹر جنرل توشار مہتا نے اسے مطلع کرایا کہ پارلیمنٹ اجلاس کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے ایسے میں حکومت کو کم سے کم دس دن کا مزید وقت دیا جانا چاہئے۔

اس کے بعد اس نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کو فیصلہ لینے کے لیے 14 اگست تک کا وقت دے دیا گیا۔ بنچ نے کہا: 'آپ کو جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ کریں اور عدالت کے سامنے پیش کریں۔'

سپریم کورٹ میں آج گجرات ہائی کورٹ لائرس فیڈریشن کی طرف سے داخل مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت ہو رہی تھی۔

اس عرضی میں مرکزی حکومت کو جسٹس قریشی کی تقرری کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے کالجیئم کی دس مئی کی سفارش پر کارروائی کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے 22 جولائی کو جسٹس قریشی کے نام پر سپریم کورٹ کالیجیئم کی سفارش پر فیصلہ کرنے کے لیے دو ہفتہ کا وقت مانگا تھا۔

کالیجیئم نے گذشتہ دس مئی کو یہ سفارش کی تھی لیکن حکومت نے اس پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.