ETV Bharat / bharat

کووڈ 19 مالی پیکیج کی 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری

مرکزی حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ 19) کے پیش نظر صحت سے متعلق تیاری اور ایمرجنسی مینیجمنٹ کے لیے 22 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں کو 890.32 کروڑ روپئے کی دوسری قسط جاری کردی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 7:15 AM IST

جمعرات کو مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 24 مارچ کو کورونا انفیکشن کے علاج اور صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے 15،000 کروڑ روپئے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس پیکیج کی 3000 کروڑ روپے کی پہلی قسط اپریل میں جاری کی گئی تھی اور اب 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کردی گئی ہے۔

اس پیکیج میں چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان، تلنگانہ، آندھرا پردیش، گوا، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، پنجاب، تمل ناڈو، مغربی بنگال، دادر نگر حویلی اور دمن دیو، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، منی پور، میزورم شامل ہیں۔

ناگالینڈ اور سکم کے میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد کی بنیاد پر مالی پیکیج تقسیم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.