ETV Bharat / bharat

تخفیف کیے گئے نصاب پر 'سی بی ایس ای' کی وضاحت - سی بی ایس کی پریس رلیز

کورونا بحران کے درمیان سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے نصاب میں تخفیف کیا تھا جس کے بعد بورڈ سوالات کے گھیرے میں ہے۔

تخفیف کیے گئے نصاب پر 'سی بی ایس ای' کی وضاحت

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 7:55 AM IST

سیکولرازم اور فیڈرل ازم جیسے موضوعات کو ہٹائے جانے کے پیدا ہونے والے تنازعات کے درمیان بورڈ نے بدھ کو وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن موضوعات کو کم کیا گیا ہے، نصاب کے ابھی بھی وہ حصہ ہیں۔

سی بی ایس ای نے بدھ کی شام جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بورڈ کو اخباروں میں شائع کچھ رپورٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ نویں اور بارہویں کلاس سے متعلق نصاب میں تخفیف کیے جانے کے بارے میں غلط افواہیں پھیلائی گئیں ہیں۔

پریس ریلیز میں بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اس نے نویں سے بارہویں کلاس کے 2020- 21کے تعلیمی سیشن میں تقریبا 190 موضوعات کے نصاب میں تیس فیصد کی کمی کی ہے، بورڈ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان موضوعات کو کم کرنے کا مقصد کورونا سے پیدا ہونے والے تناؤ سے دوچار طالب علموں کے تناؤ کو کم کرنا ہے۔

بورڈ نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2020- 21 کے امتحان میں کوئی بھی سوال کم کیے گئے نصاب سے نہیں پوچھے جائیں گے، بورڈ نے سبھی اسکولوں کو این سی ای آر ٹی کے ذریعہ تیار متبادل اکیڈمک کیلنڈر کی پیروی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس لیے میڈیا میں مذکورہ بالا موضوعات کوہٹائے جانے کے بارے میں جوخبر شائع ہوئی ہیں، ان موضوعات کو این سی ای آر ٹی کے متبادل اکیڈمک کیلنڈر میں شامل کیا گیا ہے اور وہ سی بی ایس ای سے جڑے اسکولوں میں نافذ ہے۔

پریس ریلیز میں اس بات کا پھر سے اعادہ کیا گیا ہے کہ جن موضوعات کے نصاب کو نکالنے کی باتیں کہی جارہی ہیں وہ کم کیے گئے نصاب میں اور این سی آر ٹی کے متبادل نصاب کیلنڈر میں شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.