ڈی ایس پی پٹّی رمیش چندر نے بتایا کہ 'گزشتہ روز گووند پور گاوں میں دو فریقین میں ہوئے تنازعہ کے سبب ایک فریق سے ملنے بدھ کو جا رہے سابق کابینی وزیر و سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر، جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر و سابق کابینی وزیر بابو سنگھ کشواہا کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا ہے کہ 'اپنادل کمیرہ وادی پارٹی کی قومی صدر کرشنہ پٹیل، بھارتیہ اوپیچھت پارٹی کے قومی صدر پریم چندر پرجاپتی،بھارتیہ مانو سماج پارٹی کے قومی صدر رام چندر اور جن ادھیکار پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر منجو موریہ سمیت 66 افراد کے خلاف پولیس نے سنگین دفعات میں کیس درج کیا ہے'۔