مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن اپنا پہلا عام بجٹ 5 جولائی 2019 کو پیش کریں گی۔
نرملا سیتا رمن سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بعد دوسری خاتون ہوں گی جو بجٹ پیش کریں گی۔
آزادی ہند کے بعد کن کن وزرائے خزانہ نے اب تک بجٹ پیش کیا ہے۔پیش ہے رپورٹ
25 وزیرِخزانہ عام بجٹ پیش کر چکے ہیں، نرملا سیتا رمن 26ویں وزیر خزانہ ہوں گی جو بجٹ پیش کریں گی۔
آیئے ان پانچ سر فہرست وزرائے خزانہ پرایک سرسری نظر ڈالتے ہیں جنھوں نے تعداد کے اعتبار سے سب سے زیادہ بجٹ پیش کیے۔
1۔ مورارجی دیسائی نے بطور وزیر خزانہ کل 10 بجٹ پیش کیے، جو اب تک کے سب سے زیادہ بجٹ پیش کرنے والے وزیر مالیات شمار کیے جاتے ہیں ۔
2۔ پی چدمبرم زیادہ بجٹ پیش کرنے والے وزیر خزانہ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آتے ہیں، انھوں نے کل 9 بجٹ پیش کیے۔
3۔ پرنب مکھرجی نےکل 8 بجٹ پیش کیے۔
4۔ سی۔ڈی۔ دیشمکھ اور یشونت سنھا نے کل 7 بجٹ پیش کیے۔
5۔ منموہن سنگھ نے بطور وزیر خزانہ کل 6 بجٹ پیش کیے۔