ETV Bharat / bharat

وادھوان بھائیوں کی ضمانت سے متعلق بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر روک

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 8:12 PM IST

سپریم کورٹ نے یس بینک معاملے میں دیوان ہاؤسنگ فائننس لمٹیڈ (ڈی ایچ ایف ایل) کے سابق پرموٹرس کپل وادھوان اور دھیرج وادھوان کی ضمانت منظور کئےجانے سے متعلق بامبے ہائی کورٹ کے حکم کو جمعرات کے روز روک دیا ہے۔

Bombay High Court orders stay on bail of Wadhwan brothers
وادھوان بھائیوں کی ضمانت سے متعلق بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر روک

جسٹس یو یو للت کی صدارت والی بنچ نے کہا ہے کہ یہ روک 7 اکتوبر2020 تک رہے گی۔ اس سے پہلے بامبے ہائی کورٹ کے جج بھارتی ڈانگرے نے متعلقہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے چارج شیٹ تاخیر سے پیش کئے جانے کی بنیاد پر وادھوان بھائیوں کی ضمانت کی عذرداری کو منظوری دے دی تھی۔

ای ڈی کا حالانکہ کا کہنا ہے کہ قانونی اعتبار سے ساٹھ دنوں کی مدت سے ایک دن پہلے ہی ای میل کے ذریعہ چارج شیٹ کا حصہ پیش کردیا گیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق وادھوان بھائی یس بینک معاملے میں اہم ملزم ہیں۔ وادھوان بھائیوں کو ای ڈی نے گزشتہ 14 مئی کو گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.