ETV Bharat / bharat

'بی جے پی کا بنگال پر حکومت کرنے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا' - دھرم تلہ وکٹوریہ ہاؤس

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی بنگال کے اقتدار پر قبضہ کرنے کا خواب بی جے پی کا کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔

BJP's dream of ruling Bengal will never come true: Mamata Banerjee
بنگال پر حکومت کرنے کا خواب کبھی بھی بی جے پی کا پورا نہیں ہوگا:ممتا بنرجی
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 6:30 PM IST

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کی مٹی میں فرقہ پرستی نہیں رہی ہے اور یہاں کی عوام نے فرقہ پرستوں کو درکنا رکیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے سالانہ شہید دیوس پر ورچوئل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ ان کے خلاف منفی مہم کا بنگال کی عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کی عوام نے بی جے پی کو سمجھ لیا ہے کہ بی جے پی کو ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔ بی جے پی صرف منفی اور نفرت کی سیاست میں یقین رکھتی ہے اور بنگال کی عوام ترقی پسند اور لبرل ہیں وہ کبھی بھی فرقہ پرستی کی حمایت نہیں کرتے اس لئے مجھے امید ہے کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال روایتی انداز میں ترنمو ل کانگریس کے سالانہ پروگرام کو شایان شان طریقے سے منعقد نہیں کیا گیا ہے۔ ہر سال دھرم تلہ وکٹوریہ ہاؤس کے سامنے ایک بڑی ریلی کا انعقاد ہوتا تھا مگر اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے ایک جگہ 50 سے زاید افراد کو جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے بی جے پی کی طرح شہید دیوس ریلی کو ورچوئل منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

ممتا بنرجی نے اس ریلی کو اپنی رہائش گاہ سے خطاب کیا اور اس موقع پر ریاست کے تمام بوتھوں پر ایل ای ڈی لگائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی کی تقریر کو ترنمول کانگریس کے تمام آفیشل سماجی ویب سائٹ، فیس بک، ٹوئیٹر، انسٹا گرام اور یوٹیوب پر بھی نشر کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے وزیرا عظم اور امت شاہ کا نام لئے بغیر کہا کہ آج ملک کو مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ چلایا جارہا ہے۔ مگر جولوگ ملک کو ایجنسیوں کی مدد سے چلاتے ہیں وہ ملک کی عوام کے لیڈر نہیں ہوتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے پارٹی ورکروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عوام تک ترنمول کانگریس کے دور حکومت میں کئے گئے ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کریں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2021 میں ایک بار پھر ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت قائم ہوگی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی ہے اس لئے طاقت اور دولت کا استعمال کرکے عوامی وفاداری کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بی جے پی نے روپے اور طاقت کے بل پر اقتدار پر قبضہ کیا ہے مگر بنگال پر قبضہ کرنے اور حکومت کرنے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔ بنگال کی عوام روپے کے لالچ میں ووٹ نہیں کرتی ہے۔

ممتا بنرجی نے این آر سی اور شہریت ترمیمی بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کو فراموش نہیں کیا ہے اور یہ لڑائی جاری رہے گی اور ہم کسی بھی صورت میں بنگال میں این آر سی نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ کورونا وائرس کی آڑ میں دہلی میں این آرسی کی مخالفت کرنے والوں کو جیل میں ٹھونس دیا گیا اور یک طرفہ کارروائی کی گئی ہے مگر بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف جد و جہد جاری ہے اور پوری قوت سے اس کا مقابلہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.