ETV Bharat / bharat

منی پور میں حکومت بچانے کے لیے بی جے پی کوشاں - manipur news

شمال مشرقی ریاست منی پور میں بی جے پی نے راجیہ سبھا کی ایک سیٹ جیتنے کے بعد ریاست میں اپنی حکومت بچانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 10:15 AM IST

حالانکہ منی پور میں کانگریس بھی ایک متحدہ حکومت قائم کرنے کے لیے حزب اختلاف جماعت ایس پی ایف کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔

ریاست میں اپنی حکومت بچانے کے لیے بی جے پی نے ہیمنت بسو شرما کو میدان میں اتارا ہے اور ان کے ساتھ میگھالیہ کے وزیراعلی اور نیشنل پیپلز پارٹی 'این پی پی' رہنما کونارڈ سنگما بھ موجود ہے، دونوں رہنما اتوار کی شب میں ہی منی پور کے دارالحکومت امپھال پہنچ گئے تھے۔

دونوں رہنما منی پور کی این پی پی یونٹ اور بی جے پی رہنماؤں کے درمیان پیدا ہوئی خلیج کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ منی پور میں بی جے پی سے چند امور پر اختلاف ہونے کی وجہ سے این پی پی کے چار اراکین اسمبلی نے وزیراعلی بیرین سنگھ کی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی تھی جس کے وجہ سے ریاست میں بی جے پی حکومت خطرے میں پڑگئی اور کانگریس نے بھی اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریاست کی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر اپنی حکومت قائم کرنے کی کوشش کرنے لگی۔

اس تعلق سے کونارڈ سنگما کا کہنا ہے کہ یہاں مسلۂ صرف بی جے پی کا نہیں ہے بلکہ ان کی پارٹی کے اندر پیدا ہوا انتشار بھی ایک بڑی پریشانی ہے، انھیں اس بات کی امید ہے وہ اور ہیمنت بسو شرما اس مسلئے کو حل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

کہا جارہا ہے کہ شرما اور سنگما نے اراکین اسمبلی اور پارٹی کے اعلی عہدیداران کے ساتھ کئی میٹنگ کی ہیں، ساتھ ہی وہ این پی پی کے اراکین اسمبلی کو منانے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔

سنگما نے بی جے پی سے اپنی حمایت واپس لینے والے اراکین اسمبلی کو کانگریس کے ساتھ حکومت بنانے کے فیصلے پر از سر نو غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.