ETV Bharat / bharat

وزیراعلیٰ نے زیر آب علاقوں کا معائنہ کیا - نتیش کمار کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے پٹنہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔

نتیش نے پٹنہ میں زیر آب علاقوں کامعائنہ کیا
author img

By

Published : Sep 29, 2019, 7:50 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:23 PM IST

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا ۔

واضح رہے کہ بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں گذشتہ 36 گھنٹوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔
نیتیش کمار نہرو پتھ ہوتے ہوئے ڈاک بنگلہ چوراہا پہنچے ۔ اس کے بعد گاندھی میدان ، ایکزبیشن روڈ، کنکڑ باغ روڈ ، نالندہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل سمیت کئی مقامات جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایتیں دیں۔
وزیراعلیٰ کے ساتھ چیف سکریٹری دیپک کمار ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گپتیشور پانڈے ، وزیراعلیٰ کے سکریٹری منیش کمار ورما اور دیگر سنیئر افسران موجود تھے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سے ہورہی مسلسل بارش کی وجہ سے پٹنہ کے بورنگ روڈ ، بیلی روڈ ، پاٹلی پترا کالونی ، کنکرباغ ، راجندر نگر ، پٹنہ یونیورسٹی ، مہیندرو ، گاندھی میدان ، ڈاک بنگلہ چوراہے سمیت تقریبا تمام علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے جمع ہونے والا پانی نے لوگوں کی زندگی کو درہم برہم کردیا ہے۔

ساتھ ہی بجلی کی فراہمی ، ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس میں خلل پڑا ہے۔ہت سے علاقوں میں گاڑیوں کی آمد رفت مکمل بند ہے۔

اسی کے ساتھ ہی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم کو پٹنہ میں اور ایک دوسرے ٹیم کو دوسرے 18 اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام کی مدد کے لئے کنٹرول روم ٹیلیفون نمبر 0612-19810 ، 2294204 اور 2294205 جاری کیا ہے۔

دریں اثنا، وزیر اعلی نتیش کمار نے بارش کی خوفناک صورتحال کے پیش نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
مسلسل ہونے والی بھاری بارش نے سیلاب کی زد میں آنے والے بہار کے متعدد اضلاع جیسے بھاگلپور، مونگیر ، چھپرا ، دربھنگہ ، مدھوبنی صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 12:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.