نتیش کمار نے مزدوروں کے لیے کیے گئے بسوں کے انتظام پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ پھر لاک ڈاؤن کا کیا مطلب رہ جائے گا، ایسے میں بیماری کے بڑھنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہلی یا دیگر کسی دوسرے شہروں سے لوگوں کی آمد سے پریشانیوں میں اضافہ ہوگا، بہار حکومت چاہتی ہے کہ جو جہاں ہے وہ وہیں رہے، اور ان کے طعام وقیام کا انتظام کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بسوں سے لوگوں کو بلانے سے لاک ڈاؤن کا کوئی مطلب نہیں رہ جائے گا، ایسے میں کورونا جیسی مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک کے کورونا وائرس کے خطرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اس وبا کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ملک گیر سطح پر لاک ڈان کے درمیان محنت کش مزدور پیدل ہی اپنے گھر کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔
بھاری تعداد میں نقل مکانی کررہے محنت کش مزدور قومی شاہراہ پر پھنسے ہیں، اس بیچ اترپردیش اور دہلی حکومت ان مزدوروں کو بسوں کے ذریعے انہیں ان کی منزل تک پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔