ETV Bharat / bharat

آنند وہار بس اسٹینڈ پر آج بھی جم غفیر - corona virus

قومی دارالحکومت دہلی کے آنند وہار بس اسٹینڈ پر آج بھی لوگوں کی بھیڑ نظر آئی۔ پولیس انہیں قابو میں کرتی نظر آئی لیکن لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث لوگ ادھر ادھر ہوتے نظر آئے۔

آنند وہار بس اسٹینڈ پر آج بھی جم غفیر، پولیس بے بس

author img

By

Published : Mar 29, 2020, 6:39 PM IST

کورونا اور لاک ڈاؤن سے سب کچھ رک گیا ہے۔ فضا میں خوف ہے، سناٹا ہے۔ شہروں میں موت اور بھوک کا خوف اپنا پھن پھیلائے کھڑا ہے۔ لیکن اس خوف اور بھوک سے بالاتر مشرقی دہلی کے آنند وہار بس اسٹینڈ کے اندر اور باہر آج بھی لوگوں کا جم غفیر ہے، جو اپنے آبائی وطن جانے کے لیے تگ و دو میں مصروف ہیں۔ لیکن نہ کوئی وسائل ہے اور نہ ہی ذرائع، کل اترپردیس حکومت نے سیکڑوں بسوں کا انتظام کیا تھا، جس سے بہت سے لوگ مشکل اور تکلیف دہ سفر کے باوجود اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔ لیکن آج کسی بھی حکومت کی جانب سے یہاں موجود لوگوں کو بسیں یا گاڑیوں کی خدمات مہیا کرا نےکی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے۔ پھر بھی کسی معجزے کے انتظار میں ہزاروں لوگ آنند وہار بس اسٹینڈ ٹرمینل پر خیمہ زن ہیں۔

آنند وہار بس اسٹینڈ پر آج بھی جم غفیر، پولیس بے بس

انند وہار علاقے میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد رات سے ہی موجود تھی لیکن انتظامیہ نے انہیں منتشر کیا۔ بس اسٹینڈ کے باہر اور اندر اب بھی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور انتظامیہ بارہاں انہیں دہلی میں موجودہ قیام گاہوں پر بھیجنے کے لئے کوشاں ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے یہ باور کرانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ آج کسی بھی طرح کے ذرائع دستیاب نہیں ہوں گے لہذا اپنی قیام گاہوں پر واپس لوٹ جائیں۔ لیکن بھیڑ واپس جانے کو تیار نہیں ہے و ہ اپنے آبائی وطن کی جانے کے لیے بضد ہے۔ انہیں امید ہے کہ کوئی نہ کوئی انتظام ضرور ہو گا۔ اتنی بڑی تعداد کی موجودگی سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا شدید اندیشہ ہے۔ اس سے بچنے کے لیے ایم سی ڈی کا عملہ مسافروں کے سامان اور بیگ وغیرہ کا سینٹائیز کر رہا ہے اور لوگوں کو مائیک ذریعے یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ وہ دوری بنائے رکھیں اور صبر سے کام لیں۔ لیکن ایسے خوفزدہ حالات میں کسی کو صبر کہاں، انہیں تو صرف اپنی منزل نظر آرہی ہے، جہاں پہنچنے کے لیے کوئی بھی متبادل راستہ اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.