وزارت خارجہ کے مطابق سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور کو اٹاری سے جانے راہداری قائم کرنے کے معاہدہ کے مسودہ کی تیاری کے لیے ہند،پاک عہدیداروں کی تیسری ملاقات چار ستمبر کو ہوگی۔ دونوں ممالک کے عہدیداروں کی یہ میٹنگ بھارت کی طرف سے واگھا سرحد- اٹاری سرحد پر ہوگی۔
اس مجوزہ راہداری کے ذریعہ پاکستان کے کرتار پور میں واقع سکھ مذہبی مقام دربار صاحب تا ضلع گرداس پور کے ڈیرہ بابا نانک کو جوڑا جائے گا۔
یہ میٹنگ صبح دس بجے شروع ہوگی، دونوں ممالک نے اس بات سے اتفاق کیا ہیکہ پاکستان کوریڈور کے راستے پر یومیہ پانچ ہزار سکھ عقیدت مندوں کو ویزا فری سفر کی اجازت دے گا اور گرودوارہ صاحب عقیدت مندوں کو کوریڈور کے ذریعہ گروپ یا انفرادی طور پر جانے کی اجازت دے گا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک معاہدہ کے مسودہ پر 80 فیصد تک اتفاق کرچکے ہیں۔
کرتارپور کوریڈور کو سکھوں کے پہلے گرو گرونانک دیو کی550 ویں یوم پیدائش پر نومبر میں کھولے جانے کی تجویز ہے۔
بھارت اور پاکستان کےبیچ بات چیت
بھارت اور پاکستان کے درمیان کرتارپور راہداری کو لیکر بدھ کے روز بات چیت ہوگی۔