ETV Bharat / bharat

'بنگال میں لاء اینڈ آرڈر سے مودی کو آگاہ کیا جائے گا'

پارٹی کے سینیئر رہنما راہل سنہا نے کہا کہ اگر صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو بی جے پی بنگال میں صدر راج لگانے کا مطالبہ کرے گی۔

بنگال میں لا اینڈ آرڈر سے مودی کو آگاہ کرائے گی بی جے پی

author img

By

Published : Dec 15, 2019, 5:01 PM IST

مغربی بنگال میں 'شہریت ترمیمی قانون' کے خلااف بھڑکے تشدد کے درمیان بی جے پی کی ریاستی اکائی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ریاست میں نظم و نسق کے حالات سے آگاہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

نریندر مودی جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے لیے انتخابی مہم کے لیے جاتے وقت مغربی بنگال کے ضلع بردوان کے انڈال ہوائی اڈے پر تھوڑی دیر کے لیے ركیں گے۔ اسی دوران بی جے پی کا ایک وفد مودی سے ملاقات کر کے ان سے ریاست کی لا اینڈ آرڈر کی بابت آگاہ کرائے گا۔

پارٹی کے سینئر رہنما راہل سنہا نے کہا کہ اگر صورتحال اسی طرح برقرارہا تو بی جے پی بنگال میں صدر راج لگانے کا مطالبہ کرے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلہ دیش سے دراندازی کرنے والے افراد ریاست میں تمام قسم کی پُرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

دریں اثنا، اتوار کو بھی سي اےاے کے خلاف تشدد واحتجاج جاری ہیں۔ مظاہرین نے ریاست کے مختلف حصوں میں ٹائر جلا کر سڑک جام کر نے کی اطلاعات ہیں۔

مظاہرین نے شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور ریاست کے دیگر حصوں میں سڑکوں کو بلاک کر دیا ۔ ریاست میں حکمراں ترنمول کانگریس کے رہنماوں نے پارٹی کارکنان کے ساتھ اتوار کی صبح سے ہی ریاست کے کئی حصوں میں سي اےاے کی خلاف ریلیاں نکالیں۔

سي اےاے کے خلاف کانگریس نے بھی درگاپور اور ریاست کے دیگر حصوں میں ریلیاں نکالیں۔ فی الحال کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔

ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکز میں حکمران پارٹی پر تقسیم کرنے والی سیاست کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سي اےاے اور این آر سي ریاست میں لاگو نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم آئینی ذرائع کا غلط استعمال کرکے بنائے گئے سي اےاے کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کریں گے۔ ہم نے ہمیشہ سے لاچار اور غریبوں کی حمایت کی ہے'۔

ممتا بنرجی نے سي اےبي کے خلاف کئی احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا ہے۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے 16 دسمبر کو ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ سے 'جوراسانكو ٹھاكرباري' علاقے تک ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی میں محترمہ بنرجی بذات خود حصہ لیں گی۔ اس کے بعد 17 دسمبر کو جادھو پور 8 بی بس اسٹینڈ سے دوسری ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جو میو روڈ پر واقع مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے پاس سے شروع ہوگی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ کسی بھی قانون کو ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کیا جاتا ہے۔ اس لیے پارلیمنٹ میں سی اے بی کو پیش کرکے، اسے قانونی جامہ پہناکر مرکز ریاست کو اس پر عمل کرنے کے لیے پابند نہیں کر سکتا

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے سي اےاے یا این آرسي کو ملک کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔میں کوئی فرقہ وارانہ راستہ نہیں اختیار کروں گی۔ احتجاج میں شامل ہونے کے لیے سب کا استقبال ہے'۔

سي اےاے کے خلاف ہفتے کو مظاہرین نے مغربی بنگال کے ضلع مرشدآبادمیں پانچ ٹرینوں کو آگ کے حوالے کر دیا، اور مشتعل ہجوم نے کم از کم 15 بسوں میں آگ لگا دی تھی۔ ہوڑہ میں کونا ایکسپریس ہائی وے پر کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ مظاہرین نے گورنر اور وزیر اعلی کی جانب سے امن بحال کرنے اور سرکاری املاک کو تباہ کرنے سے بچانے کی اپیل کو بھی مسترد کردیا۔

مشرقی ریلوے اور جنوب مشرقی ریلوے نے تحریک کی وجہ سے لمبی دوری کی کئی ٹرینوں کو ملتوی کر دیا ہے۔ ہوڑہ اور سیالدہ سمیت مختلف مقامات پر ریلوے ٹریکس پر مظاہرین کے جام کو دیکھتے ہوئے ٹرینوں کے نہ چلنے سے بڑی تعداد میں مسافروں کو مختلف اسٹیشنز پر رکنا پڑا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.