ایودھیا شہر کو سکیورٹی ایجنسیوں نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ ریڈ زون پر اے ٹی ایس کمانڈو کی تعیناتی کر دی گئی ہے، مقامی پولیس اہلکار بھی چپے چپے پر تعینات ہیں۔
ایودھیا سے باہر جانے اور ایودھیا آنے والوں کی سختی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر آس پاس ہوٹلوں کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
دراصل سپریم کورٹ نے چالیس روز مسلسل سماعت کے بعد ایودھیا کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ 17 نومبر تک عدالت فیصلہ سنا سکتی ہے۔