ETV Bharat / bharat

دہلی پلے آف کے لیے اور حیدرآباد امید کے لیے آج میدان میں - سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میچ

دہلی کیپٹلز آج پلے آف میں جگہ بنانے کے ارادے سے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میچ کے میدان میں اترے گی۔

دہلی کیپٹلز منگل کے روز پلے آف میں جگہ حاصل کرنے کے ارادے سے

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 10:07 AM IST

مسلسل دو شکست کا سامنا کرنے والی دہلی کیپٹلز منگل کے روز پلے آف میں جگہ حاصل کرنے کے ارادے سے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میچ میں اترے گی جبکہ حیدرآباد کے لیے یہ آر پار کی جنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ دہلی کیپیٹلز نے گیارہ میچز میں سات جیت اور چار شکست اور چودہ پوائنٹز کے ساتھ پوائنٹز ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔

وہیں حیدرآباد گیارہ میچز میں چار جیت، سات شکست اور آٹھ پوائنٹز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

دہلی کیپٹلز آج پلے آف میں جگہ بنانے کے ارادے سے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میچ کے میدان میں اترے گی

خیال رہے کہ آئی پی ایل میں مزید امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے حیدرآباد کو یہ میچ جیتنا ضرورری ہوگا ورنہ ان کا کھیل ختم ہوجائے گا۔

دہلی اپنے آخری دو میچز کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے 59 رنز اور کنگز الیون پنجاب سے پانچ وکٹز سے ہار چکی ہے۔

دہلی کی آخری کامیابی شارجہ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف پانچ وکٹز سے ہوئی تھی، جبکہ پلے آف میں جانے کے لیے دہلی کو اپنے باقی تین میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کرنا ہوگا۔

دہلی کیپٹلز منگل کے روز پلے آف میں جگہ حاصل کرنے کے ارادے سے
دہلی کیپٹلز منگل کے روز پلے آف میں جگہ حاصل کرنے کے ارادے سے

دہلی کے فاسٹ بولر کیگیسو ربادا نے بھی کہا ہے کہ ٹیم کو پچھلی شکست کی وجہ سے کچھ پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔

کولکاتا کے 194 کے سکور کے جواب میں دہلی کی ٹیم 135 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

دہلی اوپنر شکھر دھون کی امیدوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے جو پچھلے میچ میں چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ اس نے پچھلے دو میچز میں دو ناقابل شکست سنچریاں سکور کی تھیں۔

دہلی کو اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تب ہی وہ حیدرآباد کے خلاف جیت کی توقع کرسکیں گے۔

دہلی پلے آف کے لیے اور حیدرآباد امید کے لیے آج میدان میں

خیال رہے کہ ڈیوڈ وارنر کی زیرقیادت حیدرآباد کی ٹیم کو اپنے آخری میچ میں پنجاب کے خلاف جیتنے کا سنہری موقع ملا تھا لیکن اس ٹیم کو 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وہیں پنجاب کو 126 رنز تک محدود رکھنے کے بعد حیدرآباد محض 114 رنز ہی بناسکا تھا۔

واضح رہے کہ حیدرآباد نے اپنی آخری سات وکٹز محض 14 رنز کا اضافہ کرکے کھو دیں تھیں۔

وارنر کو اپنی ٹیم کی بیٹنگ میں بہتری لانے کے لیے سخت محنت کرنی پڑے گی ورنہ اس کا بستر باندھنے میں وقت نہیں لگے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.