سیمی کے سابق قومی صدر ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کو پولیس نے اعظم کے گڑھ کے موضع منچوبھا میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا ہے۔
بدھ پانچ ستمبر کی رات ساڑھے نو بجے کے آس پاس ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کو گجرات پولیس نے کسی پرانے کیس میں گرفتار کیا ہے۔ فی الحال انہیں اعظم گڑھ کے کوتوالی میں رکھا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج یعنی چھ ستمبر کو انہیں سی جی ایم کورٹ میں پیش کیے جانے کی اطلاع ہے۔