اورنگ آباد پولیس مظاہرے یا ریلی کی اجازت مانگنے والی نووے فیصد درخواستوں کو مسترد کررہی ہے اس کے باوجود مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
شہر میں کانگریس کی یوتھ ونگ این ایس یو آئی کی جانب سے پانچ جنوری کو کینڈل مارچ نکالا جارہا ہے یہ مارچ پیٹھن گیٹ سے بھڑکل گیٹ تک نکالا جائے گا اس کینڈل مارچ میں خواتین کی بھی شرکت متوقع ہے۔
کینڈل مارچ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ مودی کی ہٹلر شاہی کو گاندھی گیری کے ذریعے ہی روکا جاسکتا ہے۔