ETV Bharat / bharat

سی اے اے کی مخالفت کرتا ہوں: اشوک گہلوت - protest against caa at shaheed smarak

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر شاہین باغ کی طرز پر خواتین سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ یہاں وزیر اعلی اشوک گہلوت نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں راجستھان میں سی اے اے اور این آر سی لاگو نہیں ہونے دوں گا۔'

سی اے اے کی مخالفت کرتا ہوں
سی اے اے کی مخالفت کرتا ہوں
author img

By

Published : Feb 14, 2020, 11:32 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:22 AM IST

جے پور میں گزشتہ 15 روز سے شہید اسمارک پر سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ یہ احتجاج شاہین باغ کی طرز پر کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت بھی شہید اسمارک پر پہنچے جہاں انہوں نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر تنقید کی۔

سی اے اے کی مخالفت کرتا ہوں

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ آج سبھی لوگوں کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑا ہوں۔

گہلوت نے کہا کہ 'اکثریت کی بنا پر قانون لایا جا رہا ہے۔ میں اس قانون کی مخالفت کرتا ہوں اور راجستھان میں اسے لاگو نہیں ہونے دوں گا۔'

انہوں نے کہا کہ جب آسام میں این پی آر لاگو کیا گیا تو آسام میں 20 لاکھ لوگوں میں سے 16 لاکھ لوگ ہندو نکلے، جس کے بعد وہاں کی حکومت نے اس قانون کو لاگو کرنے سے منع کر دیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.