ETV Bharat / bharat

آشا ورکرز کا 18 نکاتی مطالبات کے لیے مظاہرہ - بہار

بہار کے ضلع ارریہ میں آشا ورکرز یونین نے اپنے مختلف مطالبات کی حمایت اور اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھائی۔

Asha Workers
author img

By

Published : Jul 27, 2019, 1:55 PM IST

مظاہرے میں ارریہ، پورنیہ ،کٹیہار، کشن گنج وغیرہ کی آشا ورکرز بھی شامل ہوئیں۔ مظاہرے کی صدارت تاج بابو، صدر پورنیہ کمشنری نے کی جبکہ نظامت کرن جھا نے کی۔

آشا ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے آشا یونین کے سرپرست رکن دیانند سنگھ کا کہنا تھا: 'ہم نے 18 نکاتی مطالبات حکومت کے سامنے پیش کئے تھے جس میں 12 مطالبہ پورے کئے جانے کی بات کہی گئی اور پھر ان 12 مطالبات کو بھی زمینی سطح پر پوری طرح سے نافذ نہیں کیا گیا'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'یہ حکومت ہم لوگوں کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے، آج بہار کی ہزاروں آشا ورکرز اپنے حقوق کے لئے پریشان ہیں مگر حکومت کی توجہ اس طرف نہیں ہے۔ کئی ماہ سے آشا ورکرز کے تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے، آخر ہم لوگ کیسے اپنی زندگی گزر بسر کریں۔ کیا نتیش حکومت کو ہماری پریشانی نہیں دکھتی؟'۔

آشا ورکرز کی طرف سے مظاہرہ

آشا پورنیہ کمشنری کی رکن نیلم جھا نے کہا : 'آج ہر آشا ورکر اپنی زندگی سے جدوجہد کر رہی ہے۔ کھانا کھانے کو محتاج ہے، آشا کے لئے بیما منصوبہ ہم تک نہیں پہنچ رہا، آشا کے لئے جو بھی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ہم اس سے محروم ہے۔ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ایک وقت آئے گا کہ ہمیں اپنے حقوق کے لئے دوبارہ سے سڑکوں پر اترنا ہوگا اور اس کے لئے ہم سبھی آشا ورکرز تیار ہیں. مظاہرہ میں اور بھی دیگر آشا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Intro:آشا ملازم کا اپنے مطالبات کی حمایت میں مظاہرہ

ارریہ : آشا ملازم یونین نے اپنے مختلف مطالبات کی حمایت میں مظاہرہ کیا. جس میں ضلع بھر سے تمام آشا شامل ہوئیں اور حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھائی. مظاہرہ میں ارریہ، پورنیہ ،کٹیہار، کشن گنج وغیرہ کی آشا بھی شامل ہوئیں. مظاہرہ جلسہ کی صدارت تاج بابو صدر پورنیہ کمشنری نے کی جبکہ نظامت کرن جھا نے کی.

Body:آشا سے خطاب کرتے ہوئے آشا یونین کے سرپرست رکن دیانند سنگھ نے کہا کہ ہم نے 18 نکاتی مطالبات حکومت کے سامنے پیش کئے تھے جس میں 12 مطالبہ پورئے کئے جانے کی بات کہی گئی اور پھر ان 12 مطالبات کو بھی پوری زمینی سطح پر پوری طرح سے نافذ نہیں کیا گیا. یہ حکومت ہم لوگوں کے ساتھ چھل کر رہی ہے، آج بہار کی ہزاروں آشا ملازم اپنے حقوق کے لئے پریشان ہے مگر حکومت کی توجہ اس طرف نہیں ہے. کئی ماہ سے آشا ملازم کے تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے، آخر ہم لوگ کیسے اپنی زندگی گزر بسر کرے. کیا نتیش حکومت کو ہماری پریشانی نہیں دکھتی.

Conclusion:آشا پورنیہ کمشنری کی منتری نیلم جھا نے کہا کہ آج ہر آشا ملازم اپنی زندگی سے جدوجہد کر رہی ہے. کھانے کھانے کو محتاج ہے، آشا کے لئے بیما منصوبہ ہم تک نہیں پہنچ رہا، آشا کے لئے جو بھی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ہم اس سے محروم ہے. اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ایک وقت آئے گا کہ ہمیں اپنے حقوق کے لئے دوبارہ سے سڑکوں پر اترنا ہوگا اور اس کے لئے ہم سبھی آشا تیار ہیں. مظاہرہ میں اور بھی دیگر آشا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.

بائٹ...... تاج بابو، صدر پورنیہ کمشنری(پہچان ،چشمہ لگائے ہوئے)
بائٹ..... دیانند سنگھ ، سرپرست رکن، آشا یونین( پہچان، بغیر چشمہ کے)
بائٹ.... نیلم جھا، منتری، پورنیہ کمشنری( پہچان ،کان میں بالی)
بائٹ....کرن جھا، آشا ملازم ارریہ (پہچان ، ماتھے پر بڑی سی بیندی لگائے ہوئے)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.