ریاست اتر پردیش کے مراد آباد کے بھیم راؤ امبیڈکر اکیڈمی کے سالانہ جلسے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
مرادآباد میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی آمد کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کی وجہ سے عوام کو اپنے کاموں کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس نے عوام کے آنے جانے پر روک لگا رکھی تھی، کسی کو بھی ادھر سے ادھر نہیں جانے دیا جارہا تھا گھنٹوں لوگ راستے میں ہی پھنسے رہے مسافروں کو اس وجہ سے بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں : ٹریفک قوانین پر عمل آوری کے لیے بیداری ریلی
اس دوران تقریبا 7 برس کا بچہ اپنے باپ کی پتل لئے کھڑا رہا لیکن اس کو بھی جانے نہیں دیا گیا۔ لاکھ کوششوں کے بعد بھی کوئی حل نہیں نکلا اور انکی موٹرسائیکل وہیں کھڑی کرکے آخرکار اس بچے کو اپنے باپ کی پتل لے کر پیدل ہی شمسان گھاٹ بٹ جانا پڑا۔