فوج میں نوجوانوں کی بھرتی 10 تا 19 جولائی تک جاری رہے گی۔
کشمیر کے مختلف اضلاع سے نوجوان اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ 5500 کشمیری نوجوانوں نے بھرتی کے فارم بھرے ہیں اور فٹنیس ٹیسٹ بھی دیا ہے۔
نوجوانوں نے بتایا کہ 'وہ فوج میں بھرتی ہو کر ملک اور ریاست جموں و کشمیر کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں اور ایسے ہی فوج میں بھرتی ہوئی تو ریاست میں بے روزگاری ختم ہونے کی امید ہے۔'