ETV Bharat / bharat

پولاورم پرجیکٹ کے بقایا جات ادا کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 7:18 PM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا، "ہم جلد ہی اس عمل کو مکمل کریں گے۔"

پولاورم پرجیکٹ کے بقایا جات ادا کرنے کی اپیل
پولاورم پرجیکٹ کے بقایا جات ادا کرنے کی اپیل

رکن پارلیمان وجئے سائی ریڈی نے راجیہ سبھا کے زیرو آور میں پولا رام پرجیکٹ کے تعمیراتی بقایا جات کا معاملہ اٹھایا۔ انھوں نے پروجیکٹ کے بقایا جات کو فوری طور پر جاری کرنے کی اپیل کی۔ رکن پارلیمان کے سوال کے جواب میں، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا، "ہم جلد ہی اس عمل کو مکمل کریں گے۔"

آندھراپردیش کی حکمراں جماعت کے رکن پارلیمان وجئے سائی ریڈی و نے راجیہ سبھا میں کہا کہ پولا ورم پروجیکٹ جو ایک قومی پرجیکٹ ہے اور اسے ڈسمبر 2021 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ قومی حیثیت کا حامل ہے۔ اور اس منصوبے کی پوری لاگت مرکزی حکومت کو برداشت کرنا ہے۔ تاہم، ریاستی حکومت اس منصوبے پر پہلے سے ہی مرکزی فنڈز کا انتظار کیے بغیر 3،805 کروڑ روپئے خرچ کر چکی ہے۔

اس کے جواب میں وزیرخزانہ نرملا سیتارامن، نے کہا کہ وہ واجبات کی اجرائی کے معاملے پر مرکزی وزیر آبپاشی کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ انہوں نے تیقن دیا کہ جلد ہی تمام بقایا جات کی ادائیگی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:'تلگو ریاستوں کے درمیان پانی کے مسئلہ کو حل کیاجائے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.