ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ چندرا بابو نائیڈو نے ہفتوں قبل مایاوتی سے ملاقات کا وقت مانگا تھا جو انہیں آج دیا گیا ہے کل وہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے بھی ملے تھے۔
کانگریس نے بھی علاقائی اپوزیشن پارٹیوں سے رابطہ بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ اڑیسہ کے وزیراعلی نوین پٹنائک سے رابطے میں ہیں تو غلام نبی آزاد کو وائی ایس آر سے بات کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
کانگریس کی اس کمیٹی میں احمد پٹیل اور پی چدمبرم، اشوک گہلوت ہیں جن کی اہم ذمہ داریوں میں تمام علاقائی پارٹیوں کو نتائج سے قبل تک متحد کرنے اور پھر انھیں 21 تاریخ کو ہونے والے اپوزیشن کی گرانڈ میٹنگ میں جمع کرنا شامل ہے۔