ETV Bharat / bharat

معروف ڈرامہ نگار انوار سجاد سپرد خاک - Pakistan

کسمپرسی کے عالم میں ان کی اہلیہ نے صدر پاکستان سے مالی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

Anwar Sajjad will be in memories
author img

By

Published : Jun 7, 2019, 10:38 PM IST

Updated : Jun 7, 2019, 10:46 PM IST

بر صغیر کے معروف ڈرامہ نگار، ادیب اور افسانہ نگار انوار سجاد کو آج سپرد خاک کر دیا گیا۔

چند روزہ علالت کے بعد کل ان کا انتقال ہو گیا تھا وہ 84 برس کے تھے۔ سوگواروں میں اہلیہ اور بیٹی شامل ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر سجاد گذشتہ کچھ برسوں سے کسمپرسی کے عالم میں تھے اور ان کی اہلیہ نے صدر پاکستان سے مالی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

قیام پاکستان سے قبل 1935 میں پیدا ہونے والے انور سجاد نے کنگ ایڈورڈ کالج سے ایم بی بی ایس کیا اور قیام پاکستان کے چند برسوں کے بعد ہی ان کا پہلا ناول منظر عام پر آیا۔

ڈاکٹر انور سجاد کا پہلا ناول 'رگ سنگ' 1955 میں شائع ہوا تھا۔نہوں نے 1965 میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔ انہیں ان کی خدمات کے عوض 1989 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سےبھی نوازا گیا۔

مرحوم کی معروف کتابوں میں 'زرد کونپل، نگار خانہ، صبا، سمندر، نیلی نوٹ بک، جنم روپ، پہلی کہانیاں، چوراہا، خوشیوں کا باغ اور استعارے بھی شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 7, 2019, 10:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.