آندھرا پردیش حکومت نے منگل کے روز شراب کی قیمتوں میں مزید 50 فیصد اضافہ کیا ہے۔ 25 فیصداضافے کے صرف ایک دن بعد 50 فیصد کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ شراب کی دوکانیں پیر سے کھل گئی ہیں۔
اسپیشل چیف سکریٹری (محصول) رجت بھارگوا نے کہا کہ شراب کی شرح میں غیر معمولی اضافے کا مقصد لوگوں کو استعمال اور صحت کی حفاظت سے 'حوصلہ شکنی' کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی شرحیں فوری طور پر نافذ ہوجائیں گی۔
ریاستی حکومت نے شراب کی دوکانیں صبح 11 بجے کے بجائے دوپہر 12 بجے سے شام سات بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرحوں میں تازہ اضافے (50 فیصد) سےریاستی حکومت کو سالانہ 9،000 کروڑ روپئے کا اضافی محصول حاصل ہوگا۔
اے پی میں شراب کے پورے کاروبار کو ریاستی حکومت اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ذریعے کنٹرول کرتی ہے ، جن کی تعداد 3،468 ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ہدایت دی ہیکہ رواں ماہ کے آخر تک 15 فیصد ریٹیل شراب کی دکانیں بند کردی جائیں۔