اے ایم یو ایسوسی ایٹ پروفیسر کو بیسٹ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا گیا - AMU Associate Professor
بین الاقوامی سائنسٹسٹ ایوارڈ میں بیسٹ ریسرچر ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر سلمان خلیل کا تعلق اے ایم یو سے ہے۔ وہ آفتاب ہال کے پرووسٹ بھی ہیں۔ ان کے والد معروف شاعر پروفیسر حبیب الرحمن اعظمی بھی اسی ادارے سے تھے۔ وہ کمیونٹی میڈیسن شعبہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔
بھارت کی معروف تعلیم گاہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، شعبہ میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سلمان خلیل کو حیدر آباد میں منعقدہ دسویں بین الاقوامی سائنسٹسٹ ایوارڈ میں بیسٹ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
حیدرآباد کی 'وی ڈی ٹیکنالوجی فیکٹری' انجینئرنگ، سائنس اور میڈیسن کے میدان میں ریسرچ کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے۔ اس برس دسویں بین الاقوامی سائنٹسٹ ایوارڈ میں اے ایم یو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان خلیل کو بیسٹ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر سلمان خلیل نے بتایا کہ 'میں بنیادی طور سے بائیو سٹیٹسٹک کا ہوں، کمیونٹی میڈیسن شعبہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہوں اور میں نے اس کا پیپر لکھا تھا جس کے مد نظر بیسٹ پیپر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے'۔
ڈاکٹر سلمان خلیل کا تعلق اے ایم یو سے ہے۔ وہ آفتاب ہال کے پرووسٹ بھی ہیں۔ ان کے والد معروف شاعر پروفیسر حبیب الرحمن اعظمی بھی اسی ادارے سے تھے۔