ETV Bharat / bharat

ضرورت مندوں کی مدد کا بھارت کو چلینج

اگرچہ آزاد بھارت کے سرکردہ رہنماؤں کا مقصد بھوک اور بیماری کا خاتمہ کرنا تھا- مگر بدقسمتی سے غریبی کے یہ جڑواں بچے، آزادی کی سات دہائیوں کے بعد بھی، عالمی صحت انڈیکس کے سروے میں 117 ممالک میں سے بھارت 102 کےمقام پر ہے۔

ضرورت مندوں کی مدد کا بھارت کو چلینج
ضرورت مندوں کی مدد کا بھارت کو چلینج
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 10:52 PM IST

کوویڈ-19 وبائی مرض نے روزانہ کروڑوں مزدوروں اور مہاجر کارکنوں کو فاقہ کشی کے دہانے پر ڈھکیل رہا ہے۔ اس بیماری سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن، آبادی کے ان حصوں کے لئے مہلک ثابت ہورہا ہے۔

تعمیر ، مینوفیکچرنگ اور زرعی کاموں کا سلسلہ رک جانے کے بعد، غریب کورونا وائرس کی زد میں آنے سے پہلے بھوک سے مر جانے سے ڈرتے ہیں۔

مرکز پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے ذریعہ 81 کروڑ ضرورت مند آبادی کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔ استفادہ کنندوں کو ایک ساتھ چھ ماہ کا کوٹہ دینے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

ان سنگین حالات میں، حکومت ہر ایک کو 2 کلو اضافی سپلائی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

اگرچہ یہ اسکیم قابل ستائش ہے ، لیکن ان راشن کارڈ ہولڈروں کا کیا ہوگا جو معاش کے حصول کی خاطر دوسرے ریاستوں کو ہجرت کر گئے۔

ایسے وقت میں ایک قوم ایک راشن کارڈ اسکیم شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں، کورونا وائرس نے بغیر کسی انتباہ کے حملہ کیا ہے۔ جس سے غریب اور بے گھر افراد کی جان کو خطرہ ہے۔

دوسری طرف، راشن کارڈ کے بغیر لاکھوں غریب بے گھر ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو لازم ہے کہ وہ تمام پسماندہ افراد کو ان کے مقامات سے قطع نظر غذائی اجزا اور سامان تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔

مہاراشٹر، اتر پردیش اور کرناٹک کے ایک حالیہ سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ پھنسے ہوئے تارکین وطن مزدوروں میں سے 96 فیصد نے راشن حاصل نہیں کیا ، جبکہ 70 فیصد کو اس بات کا علم نہیں کہ ریاستی حکام کھانا مفت میں فراہم کررہے ہیں۔

ان حالات میں ، یوپی ، دہلی ، کیرالہ ، راجستھان ، کرناٹک اور پنجاب جیسی ریاستیں روزانہ مزدوروں اور مہاجر کارکنوں کو مفت کھانا تقسیم کررہی ہیں۔ بظاہر ، مرکز نے ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ راشن یا آدھار کارڈ سے قطع نظر ، تمام پسماندہ افراد کو اناج فراہم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.