اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کا آج پریاگراج میں ایک ہنگامی اجلاس صدر مہنت نریندر گری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اکھاڑے کے 13 نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں رام مندر تحریک کی طرز پر متھرا عیدگاہ اور گیان واپی مسجد پر قبضہ کرنے کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کیا گیا۔
اکھاڑے کے مطابق مغلوں نے مبینہ طور پر کاشی میں مندر کو منہدم کرکے مسجد تعمیر کی تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رام مندر کو آزاد کرا لیا گیا اور اب کرشن جنم بھومی و کاشی وشو ناتھ مندر کو آزاد کرانے کا وقت آگیا ہے۔
اکھاڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ وہاں کھدائی کے دوران سرنگ اور مندر کے باقیات پائے گئے۔ اکھاڑے کے اجلاس میں اس سلسلہ میں ملک گیر سطح پر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تاکہ رائے عامہ کو ہموار کیا جاسکے۔