ETV Bharat / bharat

بس اغوا معاملہ: پولیس اور بد معاشوں کے مابین انکاؤنٹر - ضلع آگرہ کے قریب

منگل کی رات ضلع آگرہ کے قریب مسافروں سے بھری ایک بس کو بدمعاشوں نے اغوا کر لیا تھا، بس میں تقریباً 34 مسافر سوار تھے۔

بس اغوا معاملہ: پولیس اور بد معاشوں کے مابین انکاؤنٹر

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 11:24 AM IST

آگرہ میں ہوئے بس اغوا معاملے میں چیکنگ کے دوران بدمعاشوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، یہ واقعہ فتح آباد میں واقع فیروزآباد شاہراہ پر پیش آیا، جہاں بد معاشوں اور پولیس کے مابین فائرنگ ہوئی، اس دوران ایک بدمعاش کے پیر میں گولی لگی جبکہ دوسرا بد معاش موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بد معاش کا نام پردیپ گپتا بتایا جا رہا ہے، بس ہائی جیک کے معاملے میں پردیپ گپتا کا نام سامنے آیا ہے۔

پولیس نے زخمی پردیپ کو اسپتال میں داخل کرایا ہے اور بقیہ بدمعاشوں کی تلاش جاری ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ منگل کی دیر رات آٹھ کار سواروں نے ایک بس کو اوور ٹیک کر کے رکوایا، بس ڈرائیور اور کلینر کو بس سے اتار دیا اور چار ساتھی بس کو لے کر فرار ہو گئے، اس بس میں 34 مسافر سوار تھے، بس کا اب تک کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.