ETV Bharat / bharat

وندے بھارت ٹرین میں پھر خرابی - تیز رفتار ٹرین وندے بھارت

ملک کی سب سے تیز رفتار ٹرین وندے بھارت پٹریوں کے ساتھ سرخیوں میں بھی دوڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

vanday bharat
author img

By

Published : Feb 24, 2019, 12:13 PM IST

Updated : Feb 24, 2019, 12:20 PM IST

ٹرین کی شروعات کے بعد سے اس کے بارے میں متعدد خرابیوں کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔

اس سلسلے میں اب ایک نئی بات سامنے آ رہی ہے۔
وندے بھارت نام کی بھارت کی سب سے تیز رفتار ٹرین کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے کی خبریں ہیں۔

اس واقعہ سے ٹرین کے مسافر اور ریلوے ملازمین کے ماتھے پر پسینہ آگیا۔

دراصل گذشتہ روز شام 6 بجکر 46 منٹ پر وندے بھارت ٹرین کی 7 بوگیوں کی کھڑکیوں کے شیشے میں دراڑ آ گئی۔

یہ حادثہ کانپور سے ٹنڈلا کے درمیان پیش آیا۔

ریلوے انتظامیہ نے اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ رفتار تیز ہونے کی وجہ سے پتھر کھڑکیوں میں لگنے لگے جس کے باعث ٹرین کی کھڑکیوں کے شیشے کو نقصان پہنچا ہے۔

دراصل وندے بھارت ایکسپریس اور ڈبرو گڑھ راجدھانی ایکسپریس آس پاس سے گزر رہی تھیں اسی وقت ایک پتھر اڑ کر وندے بھارت ٹرین کی جانب آیا اور کھڑکی کے شیشوں سے ٹکرایا، ٹرین میں رفتار تھی جس کی وجہ سے پتھر کا ٹکڑا ٹرین سے ٹکرانے کے بعد بقیہ کئی بوگیوں کی کھڑکیوں سے ٹکرایا اور بعد میں ڈرائیور کی سیٹ کے سامنے والے شیشے(ونڈ اسکرین) سے ٹکرا گیا۔

undefined

اس وجہ سے وندے بھارت کی سی 4، 6، 7، 8، اور سی 13 کے ساتھ ساتھ سی 12 کی بوگیوں کے شیشے کو نقصان پہنچا ہے۔

اس حادثہ کے بعد ٹرین کچھ دیر کے لیے روک دی گئی اور ٹرین میں موجود تکنیکی ماہرین نے اس کی جانچ کی اور سبھی طرح کے پیمانے پر کھرا اترنے کے بعد ٹرین کو دوبارہ روانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 17 فروری سے یہ ٹرین مسافروں کے لیے شروع کی گئی ہے۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
Last Updated : Feb 24, 2019, 12:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.