احتجاج کے دوران روہنی کورٹ کی عمارت پر چڑھ کر ایک وکیل نے خود کشی کی کوشش کی۔
دارالحکومت کے تمام ضلع عدالتوں کے باہر وکلاء پولیس دہلی کے خلاف نعرے بازی اور مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وکلاء نے صبح روہنی کورٹ میں عوام کو جانے سے روک دیا اور جم کر نعرے بازی کی۔
مظاہرہ کرنے والے وکلاء انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ روہنی کورٹ کے علاوہ ساکیت اور پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں مظاہرہ جاری ہے۔ساکیت کورٹ میں وکلاء نے کورٹ کے تمام دروازے بند کر دیے ہیں اور کام کاج ٹھپ ہے۔ بارکونسل آف دہلی کے منع کرنے کے باوجود بھی وکلا ء کی ہڑتال جاری ہے۔
واضح رہےکہ پارکنگ کے سلسلہ میں ہونے والے معمولی تنازعہ کے بعد ہفتے کے روز دوپہر کو تیس ہزاری عدالت کے احاطے میں وکلا اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 21 پولیس اہلکار اور آٹھ وکیل زخمی ہو گئے تھے، جبکہ 17 گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔