مدھیہ پردیش ریاستی ایڈوکیٹ کو نسل (اسٹیٹ بار کونسل) کی اس ہڑتال میں ریاست بھر کے تقریبا 70 ہزار وکیل شامل ہیں۔ ایسے میں آج جبل پور میں واقع مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں کام کاج ٹھپ ہے۔
وکلاء کی ہڑتال پرامن بنی ہوئی ہے۔ اس کے پہلے گزشتہ روز ریونیو کے وزیر گووند راجپوت نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں کسی وزیر نے اس ایکٹ کی مخالفت نہیں کی۔
اس سے قبل جب یہ ایکٹ کابینہ کی میٹنگ میں آنے والا تھا تو بجٹ اجلاس کی وجہ جلدبازی میں اسے منظور نہیں کیا گیا۔
ریونیو کے وزیر گووند راجپوت نے کہا کہ یہ بل کابینہ کی اگلی میٹنگ میں لایا جائے گا۔ حکومت منشور کے سارے وعدے پورنے کرنے کے لیے پابند عہد ہے ۔ اسمبلی انتخابات کے پہلے کانگریس کی جانب سے جاری کیے گئے منشور میں اس ایکٹ کو نافذ کرنے کا ذکر شامل تھا۔