ETV Bharat / bharat

عاپ کی حلف برداری تقریب میں مدعو اساتذہ کی مخالفت

دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی زبردست جیت کے بعد اتوار کے روز رام لیلا میدان میں وزیر اعلی کی حلف برداری کی تقریب میں اساتذہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے جس کی اب مخالفت بھی شروع ہوگئی ہے۔

عاپ کی حلف برداری تقریب میں مدعو اساتذہ کی مخالفت
عاپ کی حلف برداری تقریب میں مدعو اساتذہ کی مخالفت
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 7:40 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:15 AM IST

دراصل ٹیچرس بورڈ کی جانب سے جمعہ کے روز ایک سرکیولیر جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی کی حلف برداری تقریب میں اساتذہ کی شرکت لازمی ہے۔

اس تعلق سے دہلی کی اساتذہ تنظیم ( جی ایس ٹی اے) کے سیکریٹری اجئے ویر یادو نے اس کی مخالفت کی ہے۔

اجئے ویر یادو کہنا ہے کہ 'عام آدمی پارٹی حلف برداری تقریب میں اساتذہ کی بھیڑ اکٹھا کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے ایک سرکیولر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں اساتذہ کی آمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن اگر انھیں دعوت نامہ دیا جاتا تو انھیں خوشی ہوتی'۔

عاپ کی حلف برداری تقریب میں مدعو اساتذہ کی مخالفت

اجئے ویر یادو کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سرکیولر کے ذریعے ایسا لگ رہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کی حلف برداری تقریب میں رام لیلا میدان کو بھرنے کے لیے 30،000 اساتذہ کو بلا رہی ہے تاکہ وہاں موجود کرسیوں کو بھرا جاسکے نا کہ وہاں اساتذہ کی عزت افزائی کے لیے انھیں بلایا جارہا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اساتذہ حلف برداری تقریب میں شامل ہوں گے یا نہیں اس تعلق سے جی ایس ٹی اے کی آئندہ ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ لیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:15 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.